Madhya Pradesh: Freedom of religion law enforced
مسلم دنیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سب سے بڑے ویکسینیشن

وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سب سے بڑے ویکسینیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج جس دن کا انتظار ہم کافی بےچینی سے کر رہے تھے آخر کار وہ دن آگیا اور ملک کو یہاں کے سائنسدانوں و ڈاکٹروں کی انتھک محنت سے ویکسین مل ہی گیا۔

انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ویکسین غیر ملکی ویکسینز کے مقابلے کہیں زیادہ سستی ہیں اور ان کا استعمال اتنا ہی آسان ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے دن صبح ساڑھے دس بجے دنیا کے سب سے بڑے ویکسینیشن پروگرام کا ورچولی آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہر واقعہ پر نگاہ رکھا ہے اور صحیح وقت پر صحیح فیصلے لیے۔ 30 جنوری کو بھارت میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا، لیکن اس سے دو ہفتوں قبل ہی بھارت نے ایک اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل کر دی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ویکسین غیر ملکی ویکسینوں کے مقابلے کہیں زیادہ سستی ہیں اور ان کا استعمال اتنا ہی آسان ہے۔ بیرون ملک میں تو کچھ ایسی ویکسینیں ہیں، جن کی ڈوز کی قیمت 5 ہزار روپے تک ہے اور جن کو 70 ڈگری درجہ حرارت پر رکھنا پڑتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی ویکسین ایسی ٹکنالوجی پر بنائی گئی ہے، جس کا ٹرائیڈ اور ٹیسٹ بھارت میں کیا جاسکتا ہے۔ یہ ویکسین اسٹوریج سے لے کر ٹرانسپورٹیشن تک ہندوستانی حالات و ماحول کے مطابق ہے۔ یہ ویکسین بھارت کو کورونا کے خلاف جنگ میں فتح دلاوائے گی۔.