UAE: 12 Hyderabadi women rescued
قومی خبریں

دبئی میں 12 حیدرآبادی خواتین دھوکہ باز ایجنٹ کا شکار

ریاست تلنگا نہ بالخصوص شہر حیدرآباد سے بہت سے خواتین ایجنٹ کے ذریعہ ملازمت کے لئے بیرون ممالک بالخصوص دبئی کا رخ کرتی ہیں جن میں اکثر وبیشتر جعلساز ایجنٹ کے ہاتھوں دھوکہ دہی کاشکار ہوجاتے ہیں ۔ دبئی لے جاکر انہیں نہ تو وہ ملازمت فراہم کی جاتی ہے جس کا ان سے وعدہ کیا تھا اور نہ ہی وہ تنخواہ دی جاتی ہے ۔ اکثر وبیشتر خواتین کو دبئی میں جعلساز ایجنٹ کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔


دبئی میں 12 حیدرآبادی خواتین کو ایک ہندوستانی اسوسی ایشن اور انڈین کونسل کی مدد سے بچالیا گیا جنہیں ایک ایجنٹ نے ملازمت کا جھانسہ دے کر دبئی پہنچایا تھا جس کے بعد انہیں ایک اپارٹمنٹ میں بند کردیا گیا تھا۔ ملازمت دینے والے ایک جعلی ایجنٹ نے انہیں وزٹ ویزا پر دبئی لے آیا اور انہیں اپارٹمنٹ میں بند کردیا۔

حیدرآباد کی پانچ خواتین میں سے دو خواتین حیدرآباد پہنچ چکی ہے، جبکہ دیگر خواتین کو پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بچائے گئے خواتین کو دبئی میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے مدد فراہم کی گئی اور انہیں ایک شیلٹر ہوم میں رکھا گیا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سماجی کارکن اور مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجداللہ خان نے پانچ خواتین کی تصاویر اور ان کے اہل خانہ کے ویڈیوز ٹویٹر پر شیئر کی اور مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو ایک مکتوب روانہ کیا۔

متاثرہ خواتین نے واٹس ایپ ویڈیو میں یہ دعوی کیا تھا کہ انہیں کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے اوربسا اوقات نہیں کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا ۔


دبئی میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل نے امجد اللہ خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان خواتین کو ڈھونڈ نکالا ہے اور ان کی واپسی اور دیگر کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔


واضح رہے کہ ریاست تلنگا نہ بالخصوص شہر حیدرآباد سے بہت سے خواتین ایجنٹ کے ذریعہ ملازمت کے لئے بیرون ممالک بالخصوص دبئی کا رخ کرتی ہیں جن میں اکثر وبیشتر جعلساز ایجنٹ کے ہاتھوں دھوکہ دہی کاشکار ہوجاتے ہیں ۔ دبئی لے جاکر انہیں نہ تو وہ ملازمت فراہم کی جاتی ہے جس کا ان سے وعدہ کیا تھا اور نہ ہی وہ تنخواہ دی جاتی ہے ۔ اکثر وبیشتر خواتین کو دبئی میں جعلساز ایجنٹ کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔چند دن قبل بھی اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے ویڈیوبناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔