صحت

دماغی صحت کیا ہے؟

ہر انسان کے لیے کیلئے صحت ایک انتہائی ضروری چیز ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحتWHO نے کہا کہ صحت جسمانی، ذہنی، سماجی اور روحانی بہبود کی حالت کا نام ہے ناکہ محض بیماری اور کمزوری کی غیر موجودگی کا نام۔
عالمی ادارہ برائے صحت WHO دماغی صحت کو دماغی بہبود کا نام دیتا ہے جس میں ایک فرد اسکی ذاتی صفات کو سمجھ کر زندگی کے عام دباو کو برداشت کرسکتا ہے اور فعالیت کے ساتھ کام کرتے ہوئے سماج میں اپنا حصہ/رول ادا کرسکتا ہے۔
ان مثبت معنوں میں دماغی صحت کسی فرد کی بہبود اور سماج کی بہتر کارکردگی کی بنیاد ہوتی ہے۔