صحت

*گاجر کا جوس*

گاجر کو "غریبوں کا سیب” بھی کہا جاتا یے. غذائی اعتبار سے یہ مہنگے ترین پھلوں کے برابر ہے۔

گاجر کا جوس بہت سے موذی اور خوفناک بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔

گاجر کا جوس اینٹی آکیڈینٹس خصوصیات کی وجہ سے چھاتی اور معدہ کے کینسر کو روکتا ہے۔

گاجر کے جوس میں بیٹا کیرٹین اور وٹامن A کی موجودگی آنکھوں کی صحت کے لیے بہت ہی مفید ہے۔

اس سے بینائی تیز ہوتی ہے۔

گاجر کا جوس پینے سے ہڈیاں اور پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں ۔

گاجر کا جوس جگر سے فاسد،گندے مادوں کو خارج کرتا ہے۔اسلئے یرقان کے مریضوں کو گاجر کا جوس پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

گاجر کا جوس پھیپھڑوں،لبلبہ اور گردوں کو طاقت دیتا ہے ان کی حفاظت کرتا ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

جلد کو نکھارتا ہے۔

بد ہضمی کی وجہ سے ہونے والی جلن میں مفید ہے۔

یہ جسم سے فالتو چربی کو بھی خارج کرتا ہے۔

یہ دل کی صحت کے لیے بہت ہی مفید ہے کیونکہ اس سے کولیسڑول کم ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر کنڑول میں رہتا ہے۔

فالج کے حملے سے بچاتا ہے۔

گاجر کا جوس صبح نہار منہ ایک گلاس پی سکتے ہے یا پھر عصر کے وقت ایک گلاس پی لیں۔

اس کی افادیت میں اضافہ کے لیے آپ اس میں چقندر بھی شامل کر سکتے ہے۔